
انٹرنیشنل آن لائن ٹرانسسیکشن کرنیوالے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام گوگل والٹ کب پاکستان آ رہا ہے؟تمام ترتفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
گوگل والٹ ان لوگوں کیلئے ایک قابل اعتماد آپشن ہے ،جو فزیکل کارڈز سے ہٹ کر موبائل ادائیگیوں کی سہولت کو اپنانا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام گوگل والٹ بہت جلد پاکستان میں بھی شروع ہونے کا امکان ہے۔گوگل ڈویلپر کے لیک ہونیوالے نوٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان ان متعدد ممالک میں شامل ہے، جہاں بہت جلد گوگل ڈیجیٹل والٹ سروس شروع کی جائے گی۔
گوگل نے ابھی تک باضابطہ لانچ کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی، تاہم اس خبر سے گوگل والٹ کے ممکنہ پاکستانی صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔پاکستان کے علاوہ ایل سلواڈور، مصر، وینزویلا، برمودا اور کمبوڈیا میں بھی مستقبل قریب میں گوگل والٹ سروس شروع ہونے کی امید ہے۔ گوگل والٹ پہلے گوگل پے Google Pay کے نام سے جانا جاتا تھا، جو ایک ڈیجیٹل والٹ اور ادائیگی کا نظام ہے، جس کے تحت تیز اور زیادہ محفوظ لین دین کیا جاسکتی ہے۔
گوگل والٹ میں صارفین اپنے بٹوے کی طرح بینک کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹس اور دیگر ڈیجیٹل پاسز محفوظ کر سکتے ہیں، ایپ میں ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انکرپشن اور ڈیوائس سکیورٹی فیچرز کازبردست استعمال کیا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔