ڈیجیٹل والٹس اکاؤنٹس کیش لیس معیشت کی جانب اہم قدم ہے،وزیراعظم

0
17

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ڈیجیٹل والٹس اکاؤنٹس کیش لیس معیشت کی جانب اہم قدم ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےبی آئی ایس پی کےتحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کااجرا کردیا۔
بی آئی ایس پی کےتحت کیس لیس پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ایک کروڑڈیجیٹل والٹس کےاجراپر مبارکباد پیش کر تاہوں،پروگرام کےتحت ڈیجیٹل والٹس کاقیام اہم پیش رفت ہے، سینیٹرروبینہ خالداورتمام اسٹیک ہولڈرزکی کاوشیں قابل ستائش ہیں،کیش لیس ٹرانزکشن کی طرف یہ بڑاقدم ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ڈیجیٹل والٹس اکاؤنٹس کیش لیس معیشت کی جانب اہم قدم ہے،بی آئی ایس پی غربت اوربےروزگاری کےخاتمےکیلئےاہم کردارادا کررہا ہے،کیش لیس معیشت سےکرپشن کاخاتمہ اورملک تیزی سےآگے بڑھے گا، بی آئی ایس پی میں جدت شہیدبینظیربھٹوکےوژن کی عکاسی ہے،کیش لیس معیشت سے متعلق ہرماہ دوباراجلاس کرہاہوں۔

Leave a reply