ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا۔آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر انٹرنینشل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنینشل کیرئیر اختتام کو پہنچ گیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا، وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےبعد انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔
ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کیرئیر کا آخری میچ تھا، ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کےخلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
آسٹریلوی بیٹر نے 110 ٹی ٹوئنٹی میچز، 161 ون ڈے کرکٹ اور 112 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔
ججز تقرری رولز سے متعلق کمیٹی کی سفارشات سامنے آگئیں
دسمبر 17, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔