کارسرکارمیں مداخلت:ایمان مزاری کاشوہرسمیت 3روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

0
34

انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے روٹ کے دوران کار سرکار میں مداخلت کےکیس میں ایمان مزاری اورشوہرہادی علی کاتین روزہ جسمانی ریمانڈمنظورہوگیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے روٹ کے دوران کار سرکار میں مداخلت کےکیس کی سماعت ہوئی۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ملزم ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
پراسیکیوٹرراجانویدنےعدالت سےاستدعاکی کہ ایمان مزاری اورہادی علی کا30روزکاجسمانی ریمانڈمنظورکیاجائے، ملزمان نے انٹرنیشنل ٹیموں کی سیکیورٹی کو خطرہ پہنچایا، دونوں ملزمان کی ویڈیو کا فارنزک کرانا ضروری ہے اور ان کے ہمراہ موجود 2 افراد کو بھی گرفتار کرنا ہے۔
وکیل صفائی نےکہاکہ سادہ لباس میں ملبوس شخص کےساتھ ہادی کی ہاتھاپائی ہوئی ہے،باوردی شخص کےساتھ نہیں ہوئی ، سادہ لباس میں موجود افراد کو طاقتور کیا جارہا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کچھ دیرکے بعد سناتے ہوئے دونوں کا 3 روز جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے انگلینڈ ٹیم کے لیے لگائے گئے روٹ کو توڑنے کی کوشش کی تھی جس پر ایمان کے شوہر اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی جب کہ بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔
ایمان مزاری سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کی بیٹی ہیں جوکہ خودبھی وکیل ہیں۔

Leave a reply