
250کارکنوں کی گرفتاری پرتحریک انصاف نےعدالت سےرجوع کرلیا۔
لاہو رہائیکورٹ کےجسٹس خالداسحاق نےپی ٹی آئی کےاکمل خان باری کی 250کارکنوں کی بازیابی کی درخواست پرسماعت کی۔
عدالت نےدرخواست گزارکےوکیل کی جانب سےگرفتارکارکنوں کی لسٹ فراہم کرنےپررجسٹرارآفس کا اعتراض ختم کردیا۔رجسٹرارآفس نےکارکنوں کی فہرست درخواست کےساتھ نہ لگانےکااعتراض کیاتھا۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیاکہ بانی پی ٹی آئی کی کال پراحتجاج کیلئے مہم چلارہےہیں،درخواست گزار کےبھائی سمیت250کارکنوں کوگرفتارکرلیا گیا ہے،احتجاج سےروکناآئین میں دئیےگئےبنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی کے250مغوی کارکنوں کی بازیابی کاحکم دے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔