کار آمد فیچر متعارف ، انسٹا گرام نے صارفین کا مطالبہ پورا کردیا

0
20

انسٹا گرام نے صارفین کا مطالبہ پورا کردیا،نوجوانوں میں مقبول سوشل میڈیا ایپ کیلئےایک اور کار آمد فیچر متعارف، انسٹا گرام نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا ، جس سے انسٹا گرام پر ریلز ویڈیوز کو زیادہ تیزی سے دیکھا جاسکے گا۔
انسٹا گرام میں دیکھی جانیوالی ریلز کو 2x سپیڈ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔ صارفین اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے ویڈیو سکرین کو کچھ وقت کیلئے دبا کر رکھیں، جس کے بعد ویڈیو کی سپیڈ بڑھ جائے گی۔انسٹا ریلز کو زیادہ تیز رفتاری سے دیکھنے سے صارفین کو وقت بچانے میں مدد ملے گی۔
کمپنی کے مطابق انسٹا گرام میں ریلز ویڈیوز کا دورانیہ 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ تک کیا جاچکا ۔ ویڈیوز کا دورانیہ بڑھنے کے بعد صارفین کی جانب سے اسی نئے فیچر کے متعلق بہت زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا، اب یہ فیچر متعارف کروایا جاچکا اور جلد ہی تمام صارفین کو دستیاب ہوگا ۔
اس کے علاوہ کچھ لیکس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ ریلز ویڈیوز کا دورانیہ 10 منٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ایسا انسٹا گرام کی جانب سے ٹک ٹاک کی نقل کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے،کیونکہ ٹک ٹاک میں 10 منٹ طویل ویڈیوز کو پوسٹ کیا جاسکتا ہے ،جبکہ انہیں دوگنا زیادہ رفتار سے دیکھنا بھی ممکن ہے۔

Leave a reply