مرغزاروں، آبشاروں اور کوہساروں کی سر زمین سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔
مانسہرہ کی خوبصورت وادی کاغان میں عید کے بعد ایک ہفتے میں 3 لاکھ سیاحوں نے رخ کیا۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد ایک ہفتہ میں سیاحتی مقام وادی کاغان میں 3 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) شبیر خان کا کہنا ہے کہ وادی کاغان میں 54 ہزار 300 گاڑیاں اور 14 ہزار 700 موٹر سائیکلیں داخل ہوئیں اور سیاحوں کی راہنمائی کے لیے ٹورزم پولیس کو تعینات کردیا گیا تھا۔ ڈی ایس پی بالاکوٹ کے مطابق شاہراہ کاغان پر 370پولیس اہلکار، 80 ٹریفک اہلکار اور 83 ٹورزم پولیس کے اہلکاروں تعینات کیا گیا۔
کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ لاکھوں سیاح جھیل سیف الملوک اور دیگر سیاحتی مقامات میں دلفریب مناظر سے محظوظ ہوئے۔ترجمان کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق وادی کاغان کے تمام راستے ٹریفک کےلیے مکمل طور پر بحال ہیں اور کاغان آنیوالے سیاحوں کو مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی آئی اے کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ
فروری 3, 2024 -
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
اپریل 24, 2024 -
سپین کا تاریخی سیویل کیتھیڈرل
مئی 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔