کالجوں اور یونیورسٹیوں میں موسم سرماکی تعطیلات میں توسیع کا اعلان

0
52

سکولوں کے بعد کالجوں اوریونیورسٹیوں کےطلبا کیلئے خوشخبری ،یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا کی موجیں لگ گئیں۔ خیبرپختونخواکےسرکاری ونجی کالجز اور یونیورسٹیز میں موسم سرماکی تعطیلات میں توسیع کردی گئی ۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری ونجی کالجز اور یونیورسٹیزمیں 5 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کردیا۔اس سے قبل گزشتہ روز صوبے بھر میں سرکاری و نجی سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا تھا اور اب صوبے میں سکول 6 جنوری تک بند رہیں گے، جبکہ اس سے قبل محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply