کامن ویلتھ سکالرشپ کیلئے ایچ اے ٹی ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہو گا

0
1

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،کامن ویلتھ سکالرشپ 26-2025 کیلئے ایچ اے ٹی ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہو گا۔
ترجمان ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ سکالرشپ کیلئے ایچ اے ٹی ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہو گا۔
ایچ ای سی حکام کے مطابق ایچ ای سی کامن ویلتھ سکالرشپ 26-2025 کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کیلئے ایچ اے ٹی ٹیسٹ ضروری ہے۔ حکام کے بقول ایچ اے ٹی ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، جو 20 ستمبر تک جاری رہے گا۔
ایچ ای سی نے طلبا کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ کامن ویلتھ سکالرشپ کے حصول کی خواہش رکھتے ہیں تو وہ ایچ اے ٹی ٹیسٹ میں حصہ لیں۔ ایچ اے ٹی ٹیسٹ میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر کروائی جا سکتی ہے۔

Leave a reply