
کامیڈی کے بے تاج بادشاہ ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے۔
ببو برال صحت کی خرابی کے باعث 16 اپریل 2011 کو 51 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے تھے۔1959 کو گکھڑ منڈی گوجرانوالہ میں پیدا ہونیوالے ایوب اختر المعروف ببو برال نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1982 میں گوجرانوالہ سے کیا اور پھر 1984 میں لاہور منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا۔
انہوں نے مزاحیہ سٹیج ڈرامے شرطیہ مٹھے سے شہرت حاصل کی۔تین عشروں پر محیط زندگی میں ببوبرال نے بھرپور عروج دیکھا۔انہوں نے شرطیہ مٹھے کے علاوہ ٹوپی ڈراما اور عاشقوں غم نہ کرنا جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ببو برال نے اداکاری کے علاوہ سٹیج ڈرامے بھی لکھے اور ہدایات کاری بھی کی۔ انہوں نے 50 کے قریب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں مجھے چاند چاہیے، نو پیسہ نو پرابلم، کڑیوں کو ڈالے دانا، نکی جئی ہاں سمیت کئی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیمپئنزٹرافی:پی سی بی نےیواےای کونیوٹرل وینیوکےطورپرچن لیا
دسمبر 23, 2024 -
سوناکشی اور ظہیر کے درمیان رشتہ کیا؟
جون 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔