کراچی:ڈاکٹرذاکرنائیک کاپروگرام،سیکیورٹی کےسخت انتظامات ہونگے،پولیس

0
42

ڈی آئی جی ساؤتھ اسدرضانےکہاہےکہ کراچی کےباغ جناح میں مذہبی اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک کےپروگرام کےدوران سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے جائیں گے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسدرضاکاکہناتھاکہ باغ جناح میں داخل ہونےکےلئے شرکاکوچودھری خلیق الزمان روڈکاگیٹ استعمال کرناپڑےگا۔ سیکیورٹی کیلئے8 واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے۔ شرکاء کو تلاشی کے بعد باغ جناح میں جانے کی اجازت ہوگی۔
اسدرضاکامزیدکہناتھاکہ پروگرام میں شرکت کےلئے آنےوالی خواتین کےلئے باغ جناح میں داخلےکےلئے علیحدہ پوائنٹ ہوں گے۔

Leave a reply