طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی سکروٹنی فیس ختم کر دی گئی۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے لیے سکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے پرچوں کی دوبارہ جانچ کرا سکیں۔
بورڈ کی جانب سے یہ سہولت سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے طلبہ کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ طلبا کے لیے انٹربورڈ کی انکوائری پر اور طالبات کے لیے سہولت مرکز پر خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ وہ سکروٹنی فارم آسانی سے جمع کروا سکیں۔
ناظم امتحانات کو سکروٹنی مکمل کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ طلبہ سکروٹنی فارم انٹر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ سال اول کے 2024 کے نتائج کے حوالے سے طلبہ کی شکایات کے حل کے لیے سینئر اساتذہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
سردی کی حالیہ لہر 20 جنوری تک جاری رہے گی
جنوری 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔