کراچی :اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح

0
93

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) شہر قائد کراچی کے باسیوں کیلئے خوشخبری, اورنج لائن بس کی شٹل سروس اور اورنج لائن ایکسٹینشن کا افتتاح کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن سے سفر کرنیوالوں کو اب گرین لائن کے بورڈ آفس سٹاپ تک لایا جا سکے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کیا۔انہوں نے اورنگی ٹاؤن سے بس میں سوار ہو کر روٹ کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اورنج لائن منصوبے کی انٹی گریشن کا فیصلہ کیا ہے،اورنج اور گرین لائن کوریڈور آپس میں ملا دیا جائے گا، اس میں تین سے چار ماہ لگیں گے، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نئی بسیں بھی پہنچ چکی ہیں، مزید روٹس بھی شروع کریں گے۔ اورنج لائن بی آر ٹی کا نام عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب ہے، جبکہ بسوں میں خودکار کرایہ سسٹم کا کارڈ ایک ماہ کے اندر کام شروع کر دے گا۔

Leave a reply