کراچی سفاری پارک آنیوالے سیاحوں کیلئے خوشخبری

0
52

پاکستان ٹوڈے: کراچی سفاری پارک آنیوالے سیاحوں کیلئے خوشخبری ۔ آئندہ چند روز میں مئی کے مہینے کےدوران مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ اور کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ ہتھنی مدھو بالا کی سفاری پارک منتقلی کی تیاریاں مکمل ہیں اورمئی کے مہینے میں مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کر دیا جائے گا۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے بقول مدھو بالا ہتھنی کی کنٹینر میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہے، مدھوبا لا دن میں 3 سے 4 بار کنٹینر میں آتی جاتی ہے، مدھو بالا ہتھنی کی منتقلی کیلئے کنٹینر سینکچوری میں ہی رکھا گیا ہے۔

سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینکچوری فور پاز کے تعاون سے بنائی جا رہی ہے۔سفاری پارک انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فور پاز تنظیم کے ہائر کردہ آرکیٹیکٹ سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینکچوری تیار کر رہے ہیں، 15 سے 20 دن کے اندر سفاری پارک میں مدھو بالا کی سینکچوری تیار ہونے کا امکان ہے۔

فور پاز کے ماہرین اور کے ایم سی انتظامیہ نے ہتھنی نور جہاں کی موت کے بعد مدھو بالا ہتھنی کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، کیونکہ گزشتہ سال اپریل میں نور جہاں ہتھنی کی کراچی چڑیا گھر میں موت کے بعد مدھو بالا ہتھنی اکیلی رہ گئی تھی۔سفاری پارک میں ملکہ اور سونیا ہتھنی پہلے سے ہی موجود ہیں، مدھو بالا کے سفاری پارک منتقل ہونے کے بعد یہاں ہتھنیوں کی تعداد 3 ہو جائے گی۔

Leave a reply