کراچی سے کشمیر تک سردی کے ڈیرے، ٹھنڈ مزید بڑھنے کی پیشگوئی

0
27

ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی سے کشمیر تک سردی نےڈیرے ڈال دیے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دسمبر کے آخری عشرے میں موسم مزید سرد رہنے کا امکان ہے،جبکہ صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کاراج رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ24گھنٹوں کےدوران اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرداورخشک رہنےکا امکان ہے،گلگت بلتستان،کشمیراورخیبرپختونخوامیں موسم شدیدسرداورخشک رہنےکی توقع ہے۔سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنے کا بھی امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتربالائی اضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک رہےگا۔

Leave a reply