کراچی: لانڈھی 36B میں 8 سالہ بچی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ، ایس ایس پی کورنگی

0
101

کراچی: سوتیلے باپ نے 16 فروری کو 8 سالہ بچی وانیہ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگاٸی،  8 سالہ معصوم بچی کا 25 سے زاٸد فیصد جسم آگ سے جھلس گیا تھا۔

کراچی: بچی کی والدہ نے شوہر کے خوف کی وجہ سے پولیس سے معملے کو چھپایا، بچی کی والدہ کبھی سول ہسپتال تو کبھی انڈس ہسپتال سے علاج کرواتی رہی،  عرصہ دو سال قبل میری شادی طارق نامی شخص سے ہوٸی جس سے ایک بیٹا ہے۔

سابقہ شوہر امجد سے میری ایک 8 سالہ بیٹی ہے جو میرے ساتھ رہتی ہے، (خاتون مدعی)، 16 فروری کو بیٹی ٹیوشن سے گھر آٸی تو شوہر طارق نے بیٹی کو مارنا پیٹنا شروع کردیا، بچی کو بچانے لگی تو شوہر نے غصے میں مجھے بھی مارا اور بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔،

مشکل سے بچی کو سول ہسپتال لےجاکر علاج کروایا اب شوہر مجھے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے،  لانڈھی پولیس نے خاتون کی مدعیت میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، فرار ملزم طارق کی تلاش جاری ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جاٸے گا۔

Leave a reply