کراچی میں تیز ہوائیں، گلشن حدید میں 132 کے وی کے کھمبے گر گئے

0
169

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے دھابیجی سے شیدی گوٹھ اور پورٹ قاسم گرڈ اسٹیشن کے کھمبے تیز ہوائیں چلنے کے باعث گرے ہیں۔

کے الیکٹرک کے عملے نے مرمتی کام شروع کردیا ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ہوا کے دباؤ کے نتیجے میں کھمبے گرے ہیں۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹاور گرنے کے واقعے سے شہر کی بجلی فراہمی متاثر نہیں ہوئی ہے، ہائی ٹینشن پول سے کوئی سپلائی منسلک نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹرانسمیشن انفرا اسٹرکچر ٹیسٹنگ کے لیے استعمال ہورہا تھا گزشتہ دنوں میں تیز ہواؤں سے متاثر ہوا۔

Leave a reply