کراچی:(پاکستان ٹوڈے) شہر قائد کراچی میں سندھی ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔
تفصیلات کے مطابق سرتیوں سنگ کرافٹس، ہاتھ سے بنی جیولری اور ثقافتی پہناوے توجہ کا مرکز بن گئے۔ سندھ حکومت کی جانب سے تین روزہ سرتیوں سنگ نمائش کا آغاز ہوگیا۔
نمائش میں سندھ کی خواتین کی ہاتھ سے بنی اشیا کو شہریوں اور سیاحوں کی طرف سے خوب پسند کیا گیا۔سندھ کے دیہی علاقوں کی خواتین ایسے بہت سے کاموں میں مہارت رکھتی ہیں جو گھر سے کیے جا سکتے ہیں۔ کراچی کے ڈالمن مال میں سرسوں اور سندھ حکومت کے اشتراک سے چار روزہ سرتیوں سنگ کرافٹس نمائش میں سندھی ثقافت کے رنگ چھا گئے۔
نمائش میں سندھی ٹوپی دستکاری، ایپلک (ٹک) دھاگے کی کڑھائی، اجرک اور رنگوں سے بھرپور رلی، جبکہ ہاتھ سے بنی جیولری اور ثقافتی پہناوے ایک ساتھ دستیاب ہیں ۔ نمائش کے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ یہاں موجود ہر اشیا ناصرف محنت سے تیار کی گئی ہے، بلکہ ان میں سندھی ثقافت کی جھلک نمایاں ہے۔
سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) اور سندھ حکومت ملکر سندھ کی ہزاروں خواتین، جن کے ہاتھ میں کڑھائی اوربُنائی کا جادو ہے، انہیں بااختیار بنا رہی ہیں، تاہم سندھ کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے یہ نمائش آج 17 مئی کو رات گئے اختتام پذیر ہو جائے گی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔
اپریل 25, 2024 -
ٹرمپ کوامریکی صدرمنتخب ہونےپردنیابھرسےمبارکبادیں موصول
نومبر 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔