کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس

0
63

اورنج لائن اور گرین لائن کو آپس میں جوڑنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ،اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کی جائے گی ۔

ابتدائی طور پر عید کے فوری بعد شٹل سروس نمائش تا ٹاور دی جائے گی ، انو بھائی پارک تا جناح وومن کالج تک شٹل سروس مفت فراہم کی جائے گی ۔ وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی پروجیکٹ کے تحت 18 بلین مالیت کی 300 بسز کا وعدہ کیا تھا

پی ایس ڈی پی پروجیکٹ کے تحت بسز کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی ، ریڈ لائن بی آر ٹی پر نگران حکومت نے توجہ نہیں دی، جس کی وجہ سے کام تاخیر کا شکار ہوا، تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں سے ریڈ لائن بی آر ٹی کا کام ایک مرتبہ پھر تیزی سے شروع کرنے جا رہے ہیں۔

چاہتے ہیں کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کا کام جلد از جلد تکمیل کو پہنچے اور عوام کو فائدہ ہو ، حکومت سندھ اب انٹر سٹی بس سروس شروع کرنے کے منصوبوں پر کام کرنے جا رہی ہے۔

بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے تحت عوام کی سہولت کے لئے 500 بسز خرید کی جائیں گی، ییلو لائن بس سروس کے لئے کام تیزی سے جاری ہے، امید ہے کہ بہت جلد عوام ییلو لائن بس سروس سے مستفید ہو سکیں گے ۔

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی سے حیدرآباد، میرپورخاص سے حیدرآباد، لاڑکانہ سے سکھر، لاڑکانہ سے قمبر شہدادکوٹ بسیں چلائی جائیں گی، اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، ٹرانس کراچی کی قائم مقام سی ای او شمائلہ محسن، ریڈ لائن، اورنج لائن، ییلو لائن کے حکام، انٹرنیشنل کنسلٹنٹ اور دیگر شریک

 

Leave a reply