کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی،محکمہ موسمیات کےاعدادوشمارجاری

شہرقائدکراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی،محکمہ موسمیات نے اعدادو شمارجاری کردئیے۔
کراچی کےمختلف علاقوں میں صبح سویرےبارش سےموسم خوشگوارہوگیا، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، ائیرپورٹ، ماڈل کالونی کے اطراف میں بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کےجاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق شہرقائدمیں اب تک سب سےزیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں35.8ملی میٹرریکارڈکی گئی،جبکہ گلشن معمارمیں 33.3ملی میٹربارش ہوئی۔اُدھرناظم آبادمیں26ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔
محکمہ موسمیات کےاعدادوشمارمیں کہاگیاکہ سرجانی ٹاؤن میں12.4،پی ای ایف بیس مسرورمیں 11، کورنگی میں4.6ملی میٹربارش ہوئی۔جبکہ یونیورسٹی روڈ 4.4،گلشن حدید،ڈی ایچ اےفیزٹومیں 3ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اورنگی ٹاؤن1.5شارع فیصل پر1ملی میٹربارش ہوئی۔اُدھرنارتھ کراچی میں 0.5ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔روشنیوں کےشہرمیں سب سےکم بارش اولڈایریامیں 0.2ملی میٹربارش ہوئی۔
کراچی کےمختلف علاقوں میں وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری ہے،مختلف شاہراہوں اورسڑکوں پرپانی جمع ہوگیا،جس کی وجہ سےٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔شہرکی مصروف شاہراہوں پربارش کے باعث ٹریفک جام ہونےسےگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے جب کہ منگل اور بدھ کو کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان بھی رہے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 23 اگست تک جاری رہنے والےسسٹم کے دوران شہر بھر میں 2 سے 3 اسپیل آسکتے ہیں، اسپیل کے دوران شہر کے بیشتر مقامات پر 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، چند مقامات پر 70 سے 80 اور کہیں کہیں 100 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔