کراچی پریس کلب میں خواجہ سرا کمیونیٹی کی حفاظت پرعورت مارچ کی مشترکہ پریس کانفرنس

0
145

پاکستان ٹوڈے: کراچی پریس کلب میں خواجہ سرا کمیونیٹی کی حفاظت اور سلامتی کے کئی جینڈر انٹرایکٹو الائنس، سندھ مورت مارچ اور عورت مارچ کی مشترکہ پریس کانفرنس

شہزادی رائے، ارادیہ، بندیا رانا، مہوش پریس کانفرنس کررہی ہیں .اج کی پریس کانفرنس کا مقصد ہے کہ تشدد کا ماحول کراچی میں پیدا ہوگیا ہے. سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جارہی ہے خواجہ سرا کمیونیٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ,دو واقعات ہوئے ، ایک جوہر موڑ اور ایک ناظم آباد میں, ریاست اس طرح حرکت میں نہیں آئی جس طرح ہونا چاہیے.

لاہور کا کیس ہوا پنجاب پولیس نے اچھے سے ڈیل کیا,آئی جی سندھ کا جو معاملہ چل رہا تھا اس وجہ سے پولیس نے اپنے کام پچھلے چند ماہ میں ٹھیک نہیں کیا.

عوام کے ساتھ ساتھ خواجہ سرا بھی متاثر ہوئے, سوشل میڈیا پر مہم چند سالوں سے چل رہی ہیں کبھی ماریہ بی تو کبھی کوئی مولانا, تصویریں لگائی گئی ہماری ، وہ باتیں لکھی گئیں جو سچ نہیں ہے۔

حکومت کا کام تھا کہ وہ باز پرس کرتے،اس وجہ سے ہم باہر نہیں جاپارہے، لیکن ایسا نہیں ہوئی، ہماری بہت سے کمیونیٹی ہے جن کا گزارا کرنا ملک میں مشکل ہوگیا ہے۔

رمضان میں جوہر موڑ پر بہت سے لوگ مل کر خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، دو سو کے لوگ مل کر کہتے ہیں کہ انھیں جلادو،دو سو کے لوگوں کو قابو کرنے کے لئے دو پولیس اہلکار آئے

پولیس پر بھی ہاتھ ڈالا، موبائل پر پتھراؤ کیے، میں پوچھتی ہوں کہ کیا حکومتی مشنری اتنی ہلکی ہے کہ کوئی بھی کسی بھی اقلیت کو جلا دیں گے۔

نگراں حکومت میں ہم نے دیکھا کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو چھوڑ دیا،اس حکومت سے ہمیں امید ہے، ان مولوی حضرات کی روک تھام کب ہوگی جو کہتے ہیں کہ ٹرانسجینڈر کو مارنا ٹھیک ہے۔

 

Leave a reply