کراچی پورٹ کی بڑی چھلانگ:عالمی رینکنگ میں 61 ویں نمبر پر آگیا

0
2

عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی بڑی چھلانگ، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا۔
امریکی تجارتی وفد کا وزارت بحری امور کا دورہ پاکستانی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار ۔سیکرٹری بحری امور نے امریکی وفد کو پاکستان کی بندرگاہوں پر سہولیات اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بریفنگ دی۔
سیکرٹری بحری امور نے بتایا کراچی پورٹ عالمی رینکنگ میں 405 میں سے 61 ویں نمبر پر آچکا ، جو ملک کی 54 فیصد تجارت کو سنبھالتا ہے، پورٹ قاسم میں بلک، کنٹینر کارگو اور آف ڈاک ٹرمینلز میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، یہاں کوسٹل اکنامک زون، ایل این جی ٹرمینلز اور شپ یارڈ کی تعمیر کا بھی منصوبہ ہے۔
امریکی وفد کو گوادر پورٹ کی سٹریٹجک اہمیت بھی بتائی گئی، اس کے علاوہ سیاحت اور اکنامک زونز پر بریفنگ دی گئی۔امریکی وفد نے پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پر سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Leave a reply