کراچی: پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ

0
63

شہر قائد کے باسیوں اور مسافروں کیلئے خوشخبری۔ پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ۔

کراچی کے علاقے لیاری سے بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا گیا۔۔۔بس سروس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی یوسف بلوچ نے کیا۔ بس سروس لیاری، ملیر 15 سے حب ریور روڈ تک جائے گی، لیاری سے پیپلز بس کا کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے علاقے ملیر، کیماڑی، لیاری اور غربی میں بھی پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ضیا الدین ہستال سے چاکیواڑہ چوک براستہ بلاول چورنگی، 26 اسٹریٹ، گزری لین، سی ایم ہاؤس، سلطان آباد، ماڑیپور روٹ کی توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں ہاکس بے سے صدر اور منگھوپیر سے بنارس کے نئے روٹس کیلئے ٹیسٹ بس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ لیاری سے ملیر نیا روٹ شروع کرنے اور لیاری میں چاکیواڑہ سٹاپ تک پیپلز بس چلانے کی تجاویز دی گئی۔اجلاس میں ملیر تا لیاری ریڈ بس اور ملیر کے ڈی اے موڑ غریب آباد سے یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن تک پنک بس سروس چلانے کی بھی تجاویز دی گئی ۔

ان روٹس پر پیپلز بس سروس شروع ہونے سے جہاں کراچی کے شہریوں کو سفر میں سہولت ملےگی، وہیں کراچی میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

Leave a reply