کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم،پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے ،وزیر خزانہ

0
4

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے سے پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔
کراچی میں پری بجٹ سیمینارسےخطاب کرتےہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کاکہناتھاکہ مختلف شہروں کےچیمبرزکادورہ کیاہے،دورہ امریکاکے دوران بہت سی کمپنیوں سےملاقات کی،آئندہ مالی سال کےبجٹ کی تیاری کررہے ہیں۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہواہے ،جس سےپالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے،ہرصوبےنےمعاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، کسی وجہ سےہم آئی ایم ایف کے24ویں پروگرام میں ہیں،یہ آئی ایم ایف کاآخری پروگرام ہوگا،آئی ایم ایف کاآخری پروگرام تب ہی ہوسکتاہےجب اسٹرکچرل ریفارمز کریں ۔
اُن کاکہناتھاکہ ٹیکس اتھارٹی میں ریفارمزکررہےہیں،ملک میں میکرواکنامک استحکام آیاہے،ہمارےپاس گنجائش نہیں جی ڈی پی کےہرسیکٹرکوتعاون کرنا ہوگا۔

Leave a reply