کرکٹر حیدر علی ریپ کیس سے بری، مانچسٹر پولیس نے ناکافی شواہد پر کیس خارج کر دیا

0
2

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہو سکا، مانچسٹر پولیس نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر کیس خارج کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کرکٹرحیدر علی کے خلاف ریپ کے الزامات پر کی گئی تفتیش کے دوران کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جو انہیں مجرم ٹھہرا سکے۔کیس خارج ہونے کے بعد حیدر علی کو جلد پاسپورٹ واپس ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آ اور جا سکیں گے۔
مانچسٹر پولیس کے مطابق 4 اگست کو ایک خاتون کی جانب سے جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام تھا کہ یہ واقعہ 23 جولائی کو مانچسٹر میں پیش آیا۔ریپ کے الزام پر حیدر علی کو دو ہفتے بعد گرفتار کیا گیا، تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے اضافی وقت بھی لیا، مگر کرکٹر کے خلاف الزامات ثابت نہ ہو سکے۔
واضح رہےکہ یہ واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔ واقعے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیدر علی کو معطل کر دیا تھا، اور بیان جاری کیا تھا کہ وہ مانچسٹر پولیس کی تفتیش کا حصہ ہیں۔

Leave a reply