بالی ووڈمیں بیبوکےنام سےشہرت رکھنےوالی اداکارہ کرینہ کپورکےمیرج سرٹیفکیٹ کی تصویرسوشل میڈیاپروائرہوگئی،جس میں شوہرکانام مداحوں کے لئے باعث پریشانی بن گیا۔
بالی ووڈ کی بیبواوربھارتی فلم انڈسٹری کےچھوٹےنواب سیف علی خان نے 16 اکتوبر 2012 کو شادی کی تھی۔ یہ ایک محبت کی شادی تھی جس کا اعتراف اداکارہ کئی شوز میں کرچکی ہیں۔
سیف سے قبل اداکارہ کے معاشقے کی خبریں سپر اسٹار شاہد کپور کے ساتھ تھیں لیکن بعد ازاں کسی رنجش کے سبب دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور کرینہ نے اپنے لیے دو بچوں کے باپ اور طلاق یافتہ سیف علی خان کا انتخاب کیا۔
بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق آج کل سیف علی خان اورکرینہ کپورکےمیرج سرٹیفکیٹ کی تصویر سوشل میڈیاپروائرل ہور ہی ہے،جس میں شوہرکےخانےمیں ’’ساجدخان‘‘درج ہے۔جوکہ دونوں کےمداحوں کےلئےپریشانی کاباعث بن رہاہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف کا اصل نام ساجد علی خان ہے اسی لیے میرج سرٹیفکیٹ میں بھی یہ ہی نام لکھا گیا۔
اس تصویر کو بغور دیکھا جائے تو اس میں ’’برائیڈ سائن‘‘ کے خانے میں کرینہ کپور کا نام درج ہے۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینےکےکیس میں اہم پیشرفت
دسمبر 20, 2024 -
روس کافوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ:عملےکےتمام افرادہلاک
جولائی 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔