کسی بھی ملک جائیں گےتاریخ رقم کریں گے،کپتان محمدرضوان

0
18

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان محمدرضوان نےکہاہےکہ کسی بھی ملک جائیں گےتاریخ رقم کریں گے۔کرکٹ میں جیت کی نئی تاریخیں درج کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈےمیچوں کی سیریز 2-1سے جیتنے کے بعدآسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی سیریزکےلئےپریکٹس کےلئےموجود ہے،جہاں پر پریکٹس سےفارغ ہوکرقومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان نےڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سےخطاب کیا۔
کپتان محمدرضوان کاکہناتھاکہ ٹیم سےکوئی امیدنہیں کررہاتھاکہ آسٹریلیامیں آسٹریلیاکوہرائیں گے،مجھےپوری امیدہےدنیاکی ٹیموں نےہم سے سیکھاہوگا، آسٹریلیاسےجیت سےسکھینےکاعمل شروع ہواہے،چیمپئنزٹرافی ،ورلڈکپ جیسےٹائٹل جیتنےہیں۔
محمدرضوان کامزیدکہناتھاکہ کسی بھی ملک جائیں گےتاریخ رقم کریں گے، 22سال 23سال سےنہ جیتنےوالی باتیں ختم کریں گے،کرکٹ میں جیت کی نئی تاریخیں درج کریں گے،ہم سب ایک ہوکرایک جذبےکےساتھ کھیلیں گے۔

Leave a reply