کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
کشمیر پر77سالہ بھارتی تسلط کی مذمت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی۔
صوبائی جنرل سیکرٹری آئی پی پی و ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے آزادی کشمیر کے حق میں قرارداد جمع کرائی ۔
قرارداد کے متن میں کہاگیاکہ یوم سیاہ پر اقوام متحدہ اور عالمی امن کے اداروں سے کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار نبھانے کا مطالبہ کیاگیا، 10لاکھ بھارتی فوج کشمیر میں نوجوانوں کو شہید اور بہنوں بیٹیوں کی عزتوں کو پامال کر رہی ہے، بھارتی ہٹ دھرمی مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کی قراردادوں کے مطابق حل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔
قراردادمیں بہادر کشمیریوں کی 77سالہ جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
قرارداد کےمتن میں مزید کہاگیاکہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کی مذمت ایوان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کی غیر متزلزل حمایت اور ہر فورم پر بھر پور اور موثر آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، وفاقی حکومت سے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے سفارت کاری کا مطالبہ کیا گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر ہڑتال جاری
جولائی 5, 2024 -
سمندری طوفان’’بیرل‘‘امریکی ساحل سےٹکراگیا،4افرادہلاک
جولائی 9, 2024 -
لاہور:موسم سرماکی پہلی بارش،سردی کی شدت میں مزیداضافہ
دسمبر 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔