
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو یکطرفہ تبدیل کرنے کے غیرقانونی عمل پر افواج پاکستان نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنےکےعزم کااعادہ کیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق یوم استحصال کشمیر پرفیلڈمارشل سیدعاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس،نیول اورایئرچیف نے کشمیر ی عوام سے اظہاریکجہتی کیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق افواج پاکستان کابیان میں کہناتھاکہ کشمیری عوام کےحق خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رہےگی،اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کےمطابق مسئلہ کشمیرکاحل ناگزیرہے،افواج پاکستان کی قیادت کاکشمیری شہداکوخراج عقیدت اورآزادی کی جدوجہدمیں ساتھ دینے کا عزم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے، بھارتی سکیورٹی فورسز کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں بھی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت کے جابرانہ اقدامات، اشتعال انگیز بیانات خطے میں عدم استحکام بڑھا رہے ہیں، بھارتی جارحانہ اقدامات خطے میں انسانی المیے کو طول دے رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی ایشیا میں امن کا قیام جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پر امن حل کے بغیر ممکن نہیں، جموں و کشمیر تنازع کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہو۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج مقبوضہ جموں کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں، مسلح افواج کشمیریوں کی حق و آزادی کی جائز جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
واضح رہےکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو یکطرفہ تبدیل کرنے کے غیرقانونی عمل کو 6 برس مکمل ہوگئے، آج سرحد کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری یومِ استحصال منارہےہیں۔
ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر
اگست 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔