کل کوئی اسلام آبادمیں احتجاج کریگاتوپھرشکوہ نہ کرے،محسن نقوی

0
33

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ اگرکل کوئی اسلام آباد میں احتجاج کرے گا تو ہم نے اس کے لیے پورا بندوبست کیا ہوا ہے ہم خبردار کررہے ہیں پھر کوئی شکوہ نہ کرے۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ تحریک انصاف سےکہوں گاکہ کسی ملک کاوزیراعظم آپ کے ملک میں ہو اور آپ کہیں ہم اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے تو یہ ٹھیک نہیں ہے کیوں کہ ملائشین وزیراعظم آپ کے ملک میں ہیں اور آپ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا کہہ رہے ہیں۔ ایس سی او بھی پاکستان میں ہورہی ہے۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ ملائیشین وزیراعظم کے پروٹوکول میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے ہم اس طریقے سے کسی جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی ملک کا سربراہ شہرمیں موجود ہوں اور آپ شہر پردھاوا بولیں تو آپ کس کے مفاد کے لیے کام کررہے ہیں؟ بھارتی وزیراعظم لاہور میں تھے اور ایک چھوٹا سا واقعہ ہوا اور وہ ابھی تک ہمیں خراب کرتا ہے۔
وزیرداخلہ کاواضح پیغام دیتےہو ئےکہناتھاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو یہ زیب نہیں دیتا، اگر کل کوئی اسلام آباد میں احتجاج کرے گا تو ہم نے اس کے لیے پورا بندوبست کیا ہوا ہے ہم خبردار کررہے ہیں پھر کوئی شکوہ نہ کرے۔کوئی ڈی چوک آنے کی بات کرے تو جو ہاتھ چڑھے گا اس کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی ۔

Leave a reply