کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سےاجلاس

0
225

اجلاس میں لاہور شہر سمیت دیگر اضلاع میں چینی شہریوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے ایس پی یو نے موجودہ انتظامات و اقدامات سے آگاہ کیا۔

لاہور ڈویژن میں چینی شہریوں کی نقل و حرکت طے کردہ ایس او پی ز کیمطابق ہونے پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ،چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے ناگزیر ہے کہ وہ اپنے نزدیکی پولیس خدمت مرکز یا قریبی پولیس اسٹیشن کو مطلع رکھیں۔ چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی میں مزید نکات شامل کرنے کی سفارش کی جائیگی۔

چینی شہریوں کے پاکستانی میزبان بھی انکی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔پولیس خدمت مراکز و قریبی تھانے کو آگاہ رکھیں۔ اجلاس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ضلعی انتظامیہ و پولیس نے پوری ڈویژن کے چینی شہریوں کے سکیورٹی آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر۔ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف ۔ایس ایس پی سکیورٹی وہاب ۔ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان۔ڈی سی قصور محمد ارشد بھٹی۔ڈی سی ننکانہ صاحب محمد ارشد چوہدری۔ایس پی ایس پی یو محمد نعمان سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے محکموں نے شرکت کی

Leave a reply