کملاہیرس کاامریکی شہریوں کیلئے بڑااعلان

0
29

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے صدر بننے کی صورت امریکی شہریوں کے لئے بڑااعلان کردیا۔
امریکامیں رواں سال نومبرمیں صدارتی انتخابات ہونےجارہےہیں،جس میں کامیابی کےلئےامریکی صدارتی امیدواروں کی جانب سےہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نےبھی اپنی جیت کےلئےامریکی شہریوں کےلئےصدرمنتخب ہونےکےبعدعوام کواہم سہولت دینےکااعلان کیاہے۔
کملا ہیرس نے ایک بیان میں کہا کہ اگر میں صدر بنی تو مواقع سے بھرپورمعیشت ہوگی اور پہلی بار گھر خریدنےوالوں کو 25 ہزار ڈالردیے جائیں گے۔
دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین ویسے تو اتحادی ہیں مگر امریکا کے ساتھ بہت برا سلوک کرتے ہیں، اقتدار میں آیا تو یہ برداشت نہیں ہوگا اور یورپی مصنوعات پر ٹیرف لگایا جائےگا۔
امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔

Leave a reply