کوئٹہ:ریلوےاسٹیشن پردھماکہ،24افرادجاں بحق،متعددزخمی

0
28

کوئٹہ میں ریلوےاسٹیشن کےپلیٹ فارم پردھماکےکےنتیجےمیں 24افرادجاں بحق جبکہ 51زخمی ہوگئے ۔وزیراعظم شہبازشریف اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےواقعہ کی شدیدمذمت کی ۔
پولیس کےمطابق دھماکہ خودکش لگ رہاہے،جعفرایکسپریس کی روانگی کےوقت مسافروں کی بڑی تعداد موجودتھی کہ دھماکہ ہوا۔
سول ہسپتال ذرائع کےمطابق دھماکےمیں جاں بحق افرادکی تعداد 24ہوگئی ،جبکہ 51افرادزخمی ہیں،جاں بحق وزخمیوں میں خواتین اوربچےبھی شامل ہیں،زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہےجس کےباعث ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کاکہناہےکہ ریلوےاسٹیشن پردھماکےکی مذمت کرتےہیں،ابتدائی اطلاع ہےکہ پلیٹ فارم کےاندردھماکہ ہوا،پلیٹ فارم کی سیکیورٹی ریلوےپولیس کےپاس ہوتی ہے،تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی مذمت:
وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ ریلوےاسٹیشن پردھماکےکی شدیدمذمت کی اورجاں بحق افرادکےلئے دعائےمغفرت اورانکےاہل خانہ کےلئے صبرو استقامت کی دعابھی کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کہ زخمیوں کوترجیحی بنیادوں پرطبی امدادفراہم کی جائے۔وزیراعظم شہبازشریف نےبلوچستان حکومت سےواقعےکی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ معصوم شہریوں کےجان ومال کونقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کوبہت سخت قیمت اداکرنی پڑےگی،دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کےلئےحکومت اورسیکیورٹی فورسزمکمل طورپرسرگرم عمل ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی مذمت:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکوئٹہ ریلوےاسٹیشن پردھماکےکی مذمت کرتےہوئے دھماکےمیں معصوم شہریوں کی شہادت پراظہارافسوس کیا۔
بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ اپنےپیاروں کوکھونےوالےخاندانوں کےغم میں برابرکاشریک ہوں ،دھماکےکےزخمیوں کےبہترعلاج معالجےکویقینی بنایا جائے ،معصوم شہریوں کونشانہ بنانےوالے درندےہیں،کسی رعایت کےمستحق نہیں، دہشت گردوں اورسہولت کاروں کوجڑسے اکھاڑ پھینکنےکےاقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

Leave a reply