کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 4 روز بند رہنے کے بعد بحال

0
19

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری،کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 4 روز بند رہنے کے بعد بحال کردی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق 9 نومبر کو ریلوے سٹیشن پر ناخوشگوار واقعہ کے بعدٹرین سروس کو چار روز کے لیے معطل کیا گیا تھا، جس کے بعد اب کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس بحال کردی گئی ہے۔کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس پشاور کے لیےجمعرات کی صبح 9 بجے روانہ ہوئی، تاہم چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین ابھی معطل ہے۔ ٹرین سروس بحال کیے جانے کے سلسلے میں کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔اس کے علاوہ ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی ،پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس کو مخدوم پور ریلوے سٹیشن پر دو منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ریل کے مسافروں کو یہ سہولت ایک ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی۔ ریلوے حکام کے مطابق اس فیصلے پر فوری عمل درآمد ہو گا۔

Leave a reply