بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہریوں اور مسافروںکیلئے خوشخبری ۔ کوئٹہ شہر کیلئے انٹر سٹی بس سروس کیلئے مزید 100 گرین بسوں کی منظوری دیدی گئی۔
پہلے فیز میں ڈیڑھ ماہ کے اندر 25 بسیں شہر کی سڑکوں پر جلد دوڑتی نظر آئیں گی ۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ گرین بس سروس سے کوئٹہ کے شہریوں کو بہترین پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت میسر آئے گی، اس وقت کوئٹہ شہر پرائیویٹ کنٹریکٹ کے تحت صرف 8 بسیں چلائی جارہی ہیں
،ان 8 بسوں میں روزانہ 11 ہزار سے زائد افراد سفر کرتے ہیں،لہٰذا بلوچستان کےصوبائی دارالحکومت کوئٹہ کیلئے100 گرین بسوں کی منظوری بہت بڑی کامیابی ہے،انہوں نے کہا کہ جیسے ہی 25 بسیں آئیں گی تو دیگر روٹس پر ان کو چلایا جائے گا، جس سے شہر میں نا صرف رکشوں اور موٹر سائیکلوں میں کمی ہوگی، بلکہ آلودگی میں بھی کمی ہو گی اور کوئٹہ شہر کی آب و ہوا میں تازگی آئے گی۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں اہم پیشرفت
نومبر 6, 2024فضائی آلودگی میں اضافہ:حکومت ان ایکشن
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔