کوئٹہ:(پاکستان ٹوڈے) کوئٹہ میں مسجد کے احاطے میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوا، واقعہ کوئٹہ میں کچلاک کے علاقے کلی کتیر میں پیش آیا جہاں نماز کے دوران اچانک سے زور دار دھماکا ہو گیا، دھماکے میں ایک اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 5 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی جائے وقوعہ کو سیل کر کے دھماکے کا مکمل معائنہ کیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے ابتدائی رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے دھماکا خیز مواد کے ثبوت نہیں ملے، واقعہ گیس لیکیج معلوم ہوتا ہے، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس ہے، زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔