چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ ہم فیصلےکےلئے تیار ہو کر آئے تھے ،کوئی یہ تاثرنہ دےکہ کسی ڈیل کی وجہ سےفیصلہ موخرہوا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کےباہرچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرودیگر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہناتھاکہ ہم فیصلےکےلئےتیارہوکرآئےتھے،ہمیں نہیں معلوم جج صاحب اتنی جلدی کیسےچلےگئے،ہم ذہنی طورپرتیارتھےکہ آج فیصلہ آئےگا،بانی پی ٹی آئی کےخلاف190ملین پاؤنڈبےبنیادکیس بنایا گیا ،فیصلہ انصاف پرمبنی ہوتوآج بانی پی ٹی آئی نےآج بری ہوناتھا۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کاکہناتھاکہ کوئی یہ تاثرنہ دےکہ کسی ڈیل کی وجہ سےفیصلہ موخرہوا،بانی پی ٹی آئی اپنی بےگناہی کوعدالت میں ثابت کریں گے،مذاکراتی کمیٹی کےساتھ ہمارےمذاکرات جاری ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اگر کوئی یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ مذاکرات کی وجہ سے فیصلہ ڈیلے کیا گیا ہے تو ہم بلکل اس بات کو تسلیم نہیں کریں گے ہم کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
190ملین پاؤنڈریفرنس کافیصلہ ایک بارپھرموخر
جنوری 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔