
کوریا کے 30 ہزار روپے فی کلوبکنے والے نمک میں خاص کیا ہے؟اس نمک کی قیمت سن کر لوگوں کے منہ سے یہی جملہ نکلتا ہے کہ یہ نمک ہے یا سونا،کوریا کےبامبو سالٹ کے حوالے سے دلچسپ معلومات سامنے آ گئیں۔
کوریا کا بامبو سالٹ دنیا کا مہنگا ترین نمک ہے ،کیونکہ یہ نمک کی اُن چند نایاب اقسام میں سے ایک ہے، جو ناقابل یقین قیمت پر فروخت ہوتا ہے۔
کوریا کے اس نمک کو بامبو سالٹ یعنی بانس نمک، جامنی بانس نمک یا جوگیوم بھی پکارا جاتا ہے اور اس کی قیمت 250 گرام کیلئے 100 ڈالر سے400 ڈالر فی کلو تک ہے۔
کورین بامبو سالٹ کو دنیا کا سب سے مہنگا نمک مانا جاتا ہے، جو کوریا میں پکوان پکانے کے ساتھ روایتی کوریائی ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بامبو سالٹ کی قیمت بہت زیادہ ہے، جبکہ اس کو بنانے کا طریقہ بھی بہت پیچیدہ ہے۔یہ دراصل سمندری نمک ہوتا ہے، جسے ایک انتہائی پیچیدہ عمل سے گزارا جاتا ہے، اسے بانس کے ایک موٹے تنے میں پیک کیا جاتا ہے اور پھر پائن کی لکڑی کا استعمال کرتے ہوئے اسے اعلیٰ درجہ حرارت پر کئی بار پکایا جاتا ہے۔
سب سے پہلےکوریا کے مغربی ساحل سے خلیج کا نمک حاصل کیا جاتا ہے اور اسے بانس کے تنے میں بھر دیا جاتا ہے، پھر اسے سرخ مٹی سے بند کیا جاتا ہے اور دیودار (پائن) کے درخت کی لکڑی سے بھٹے میں بار بار پکایا جاتا ہے۔بیکنگ کے بعد نمک کے گانٹھ جب سخت ہو جاتے ہیں، تو انھیں بار بار باہر نکال کر دوبارہ پکایا جاتا ہے۔ اس طرح اس عمل کو 9 بار دہرایا جاتا ہے اور نویں بیکنگ سائیکل میں درجہ حرارت 1000 ڈگری سیلسیس تک بڑھایا جاتا ہے۔بیکنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بانس کے اس نمک میں نیلے، پیلے، سرخ، سفید اور سیاہ کرسٹلز کو الگ الگ کر کے پیک کیا جاتاہے۔یوں کورین بامبو سالٹ کی تیاری میں50دن تقریباً2مہینے لگ جاتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔