کون سی مشہور ایپ اینڈرائیڈ فونز کی بیٹری تیزی سے ضائع کر رہی ہے؟

0
12

کون سی مشہور ایپ اینڈرائیڈ فونز کی بیٹری تیزی سے ضائع کر رہی ہے؟اس ایپ کے سبب گوگل پکسل سمارٹ فونز کو خاص طور پر بیٹری مسائل کا سامنا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں دو ارب افراد کے زیر استعمال ایک مشہور ایپلی کیشن کچھ سمارٹ فونز میں بیٹری کے ضائع ہونے کا سبب بن رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے سبب گوگل پکسل سمارٹ فونز کو خاص طور پر بیٹری مسائل کا سامنا ہے، البتہ یہ بات واضح نہیں کہ آیا دیگر اینڈرائیڈ فونز کو بھی اس ہی مسئلے کا سامنا ہے یا نہیں؟اینڈرائیڈ سپورٹ فورم پر گوگل کے ایکسپرٹ کا کہنا ہےکہ انسٹاگرام نے اس حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے اور اس مسئلے کو اب حل ہو جانا چاہیے۔
گوگل ایکسپرٹ کے مطابق انسٹاگرام ایک اپ ڈیٹڈ ایپ جاری کر رہا ہے، جس سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں بیٹری خرچ ہونے کا مسئلہ حل ہوجانا چاہیے، تاہم صارفین اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس انسٹاگرام کا تازہ ترین ورژن انسٹال ہو، تاکہ یہ مسئلہ حل ہو سکے۔

Leave a reply