کون ہوگاایشیاکاسلطان؟کل پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

0
14

کون ہوگاایشیاکاسلطان؟ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2025کےفائنل میں کل پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
بھارت کی میزبانی میں ایشیاکپ اپنےاختتام کی جانب گامزن ہےمیگاایونٹ میں چوکوں اورچھکوں کی بہار کاسلسلہ بھی جاری ہے،ٹورنامنٹ کل اپنےانجام کوپہنچ جائےگا،اس بار قومی کرکٹ ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ بھارتی سورماؤں کا سامنا کرنے کے لیے میدان میں اترنے کو تیار ہے۔کھلاڑیوں کا جذبہ بلند ہے اور جیت کے لیے حکمتِ عملی پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔بنگلہ دیش سےفتح کےبعدشاہینوں میں ایک نئی امید پیداہوگئی ہےجبکہ سری لنکامیچ کےبعدبھارتی ٹیم میں خوف کی لہرپائی جاتی ہے۔
واضح رہےکہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوارکوفائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔1984 سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں اور کبھی بھی پاکستان اور بھارت ایک ساتھ فائنل میں نہیں پہنچے تھے۔تاہم شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو کھیلتا دیکھیں گے۔
یادرہےکہ بھارت سب سے زیادہ 8 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے 6 بار اور پاکستان نے 2 بار ٹرافی اٹھائی ہے۔

Leave a reply