
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کاسہراکس کےسرسجےگا،بھارت میدان مارےگایا پھرنیوزی لینڈبازی جیتےگا۔فائنل میچ اتوارکوکھیلاجائےگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کامیلہ اپنےاختتام کی جانب گامزن ہےمیگاایونٹ کاصرف فائنل میچ باقی رہ گیاجوکہ اتوارکوبھارت اورنیوزی لینڈکےدرمیان کھیلاجائےگا۔
میگاایونٹ کافائنل میچ دبئی کےانٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت اورنیوزی لینڈکےمابین کل کھیلاجائےگا،میچ کی تیاریوں کے لئےبھارتی ٹیم آج ٹریننگ سیشن کرےگی جبکہ نیوزی لینڈٹیم ایک دن آرام کےبعدآج شام کو پریکٹس کاآغازکرےگی۔
پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن :
پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو بھارت کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں ناقابل شکست رہی جبکہ نیوزی لینڈ کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں گروپ اے سے ہیں اور کارکردگی کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ کہنا درست ہوگا کہ ایک اچھا فائنل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔جہاں بھارت کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے تو وہیں نیوزی لینڈ کے بلے باز بھی کم نظر نہیں آتے جس کا ثبوت انہوں نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف دیا جبکہ بولنگ میں بھی کیویز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔