کویت کا ایران کے خلاف سخت سفارتی اقدام،دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

کویت نے ایران کے خلاف سخت سفارتی اقدام کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر لیا ہے اور دو ایرانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔
عرب میڈیا اور رائٹرز کے مطابق کویتی وزارت خارجہ نے ایران کی مبینہ سرگرمیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
کویتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سفارتی مشن کے دو ارکان کو “پرسونا نان گراٹا” قرار دے کر 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اس موقع پر ایرانی ناظم الامور کو باضابطہ احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حالیہ اقدامات سفارتی آداب اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں اور ان سے دوطرفہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
اس پیش رفت کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم ایران کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














