کُرم میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پرفائرنگ کےواقعہ میں ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسوداوردوایف سی اہلکارزخمی ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئےجبکہ واقعہ میں دوایف سی اہلکاربھی زخمی ہوئے۔زخمیوں کوتحصیل لوئرعلیزئی ہسپتال منتقل کیاگیا ۔
مشیراطلاعات کےپی:
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرڈاکٹرسیف کاکہناتھاکہ ڈپٹی کمشنر کو علیزئی ہسپتال سے ٹل سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے،ٹل میں ڈپٹی کمشنر کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر کی سرجری جاری ہیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے،زخمی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ سی ایم ایچ ٹل میں موجود ہوں۔کمشنر کوہاٹ معتصم بااللہ اور ڈی آئی جی سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔ڈی سی کوہیلی کاپٹرسےپشاورمنتقل کرنے کے لئےبندوبست کیاجارہاہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کامزیدکہناتھاکہ حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے حالات کنٹرول کئے ہوئے ہیں،حملہ نامعلوم شرپسندوں کی مذموم سازش ہیں، اہلسنت اور اہل تشیع دونوں فریقین سے پرامن رہنے اور سازش کی زد میں نہ آنے کی اپیل ہے، قافلے کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے، کلیئرنس کا عمل جاری ہے،عنقریب قافلے کو دوبارہ روانہ کیا جائیگا۔
ذرائع کےمطابق بگن کےعمائدین کےساتھ انتظامیہ کےمذاکرات جاری ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی مذمت:
وزیراعظم شہبازشریف نےلوئرکُرم بگن میں سرکاری گاڑیوں پرمشتمل قافلےپر فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسودسمیت دیگرزخمیوں کی صحت یابی کی دعاکی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ امن معاہدےکونقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی ہے،امن وامان میں خلل ڈالنےوالوں اورانسانیت کےدشمنوں کوکامیاب ہونے نہیں دینگے،حکومت اورسیکیورٹی فورسزدہشت گردوں کےخلاف سرگرم عمل ہیں۔
وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپورکی مذمت:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےبگن میں گاڑیوں کےقافلےپرفائرنگ کی مذمت کی اوراعلیٰ حکام سےواقعےکی رپورٹ طلب کی۔وزیراعلیٰ نےڈی سی کُرم اوردیگرزخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ کُرم امن معاہدےکےبعداس طرح کاواقعہ انتہائی افسوسناک ہے،امن کیلئےحکومتی کوششوں کوسبوتاژکرنےکی مذموم لیکن ناکام کوشش ہے،فائرنگ میں ملوث عناصرکیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی،واقعہ ان عناصرکی کارستانی ہےجوکُرم میں امن کی بحال نہیں چاہتے،حکومت امن کی بحالی اورعوام کودرپیش مشکلات حل کرنےکیلئےپُرعزم ہے۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ فریقین کےدرمیان معاہدہ ثبوت ہےکُرم کےلوگ علاقےمیں امن چاہتےہیں،کچھ شرپسندعناصرکُرم میں امن نہیں چاہتے،انکی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی،حکومت اورعلاقےکےلوگ ملکرایسےعناصرکی مذموم کوششیں ناکام بنائیں گے،ایسےعناصرکوکیفرکردارتک پہنچانےمیں حکومت اورانتظامیہ کیساتھ تعاون کریں،واقعےسےحکومت اورعلاقہ عمائدین کی امن بحال کرنےکی کوششیں متاثرنہیں ہونگیں۔
گورنرکےپی فیصل کریم کُنڈی کی مذمت:
گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کُنڈی کاکُرم واقعہ پرمذمت کرتےہوئےکہناتھاکہ ڈپٹی کمشنرجاویدمحسودکی جلدصحت یابی کیلئےدعاگوہوں۔
فیصل کریم کُنڈی کامزیدکہناتھاکہ کُرم میں گاڑیوں کےقافلےپرفائرنگ قابل مذمت ہے،حملےمیں ڈپٹی کمشنرکازخمی ہوناانتظامیہ کی نااہلی ہے،امدادی قافلےپرفائرنگ صوبائی حکومت کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔