کھیل کےمیدان سےاچھی خبر،پاکستان کےنوجوان کھلاڑی اذان علی اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے ناقابلِ شکست کھلاڑی بن گئے۔
جونیئر انڈر 17 کیٹیگری اسکواش چیمپین میں پاکستان کےاذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ 2024 کے چیمپئن بن گئے۔
اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کےاذان علی خان نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی لینڈرو واگل کو شکست دی۔
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کھلاڑی، کوچ، ٹیم منیجر اور قوم کو اس جیت پر مبارکباد دی، ایونٹ میں 22 ممالک سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ایونٹ میں حصہ لینے والوں میں کینیڈا، برطانیہ، اٹلی، مصر، امریکا وغیرہ کے کھلاڑی شامل تھے، اذان علی خان اگلے مرحلے میں برٹش اوپن ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
برٹش اوپن ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 جنوری سے 6 جنوری تک برمنگھم میں منعقد ہوگی، پاکستان کی معروف فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کھلاڑی کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔
چیمپئنزٹرافی:پاکستان نے15رکنی سکواڈکااعلان کردیا
فروری 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 |