کہاں بارشیں ہوں گی اور کہاں دھوپ چمکے گی؟موسمیاتی پیشگوئی

0
2

آج کہاں بارش ہو گی اور کہاں دھوپ چمکے گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقہ جات سمیت خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر ، مری اور گلیات میں آج کہیں کہیں ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے میدانی علاقوں سمیت سندھ اور بلوچستان میں دن کو دھوپ اور رات کوخنکی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہنےکاامکان ہےجبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم سردرہنےکی توقع ہے،پنجگور،تربت،خاران اورلسبیلہ میں چندمقامات پربارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے، خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سردرہنےکی توقع ہےجبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہےاورآزادکشمیرمیں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply