کہیں دھند ، کہیں برفباری، تو کہیں کڑاکے کی سردی، موسمیاتی پیشگوئی

0
50

کہیں دھند ، کہیں برفباری، تو کہیں کڑاکے کی سردی کاراج،ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم آج،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہےگا،جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرداورمطلع ابرآلودرہنےکاامکان ہے،مری اورگلیات میں شام یارات میں ہلکی بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےمختلف شہروں سیالکوٹ ،نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا اور جہلم میں دھندچھائےرہنےکاامکان ہےجبکہ راولپنڈی، لاہور،شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ،ساہیوال اور سرگودھامیں بھی دھندکی توقع ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ،حافظ آباداورفیصل آبادمیں بھی دھندکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق چترال،دیر،سوات،کوہستان میں ہلکی بارش اوربرفباری کی توقع ہےجبکہ سکھر،شکارپور،کشموراورخیرپورمیں دھندچھائےرہنےکاامکان ہے،کوئٹہ،زیارت،قلعہ عبداللہ میں ہلکی بارش اوربرفبار ی کی توقع ہےدوسری جانب قلعہ سیف اللہ،ژوب اورگردونواح میں چندمقامات پرہلکی بارش اوربرفباری کاامکان ہے۔

Leave a reply