(پاکستان ٹوڈے) کیا آئی فون کے کریز میں کمی آ رہی ہے؟آئی فونز کی فروخت میں کمی کی وجوہات کیا ؟۔
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق حیران کن انکشافات ۔ دنیا بھر میں آئی فون کو پسند کیا جاتا ہے، مگر لگتا ہے کہ اب اس فون میں صارفین کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے، کیونکہ2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایپل کی عالمی سمارٹ فون مارکیٹ میں گرفت نمایاں طور پر کمزور ہوئی ہے اور آئی فونز کی فروخت میں 3 ماہ کے دوران 10 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی سطح پر سمارٹ فونز کی فروخت کے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والی کمپنی آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2024 کے دوران آئی فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اس کمی کے باعث سام سنگ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے والی کمپنی کا اعزاز ایک بار پھر اپنے نام کرلیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق اینڈرائیڈ فونز تیار کرنیوالی کمپنیوں کی ڈیوائسز کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔