
نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر،کیا سوزوکی مہران نئے انداز میں واپس آرہی ہے؟پاک سوزوکی نے سوشل میڈیا لیکس پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔
سوزوکی مہران گاڑی کی ممکنہ واپسی سے متعلق پاک سوزوکی میاں چنوں موٹرز نے واضح کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے مہران کو دوبارہ متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔کچھ روز سے سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت اے آئی سے تیار کی گئی ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں ایک چھوٹی گاڑی کو مہران 2025 کا ماڈل دکھایا جا رہا ہے، ان ویڈیوز کو دیکھنے والوں کو یہ تاثر ملتا ہے کہ شاید کمپنی کی جانب سےمہران کا نیا ماڈل دوبارہ مارکیٹ میں لایا جا رہاہے،تاہم پاک سوزوکی میاں چنوں موٹرز نے تمام افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے کہ کمپنی نہ تو مہران گاڑی کا کوئی نیا ماڈل تیار کر رہی ہے اور نہ ہی اس کی دوبارہ لانچنگ کا کوئی ارادہ رکھتی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سوزوکی مہران جو کئی دہائیوں تک پاکستان کی سڑکوں پر راج کرتی رہی ہے، اسے 2019ء میں بند کردیا گیا تھا۔ اپنی سادگی، کم قیمت اور آسان مینٹیننس کے باعث یہ گاڑی ’’دی باس‘‘ کے لقب سے مشہور ہوئی،جس کے بعد کمپنی نے سوزوکی آلٹو جیسے نئے ماڈلز بھی متعارف کروائے۔
مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی
فروری 16, 2026حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
فروری 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نئے اے آئی فیچرز سے یوٹیوب صارفین کیلئے شارٹس بنانا بہت آسان
جولائی 25, 2025 -
عمران خان سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں،رانا ثنا اللہ
جنوری 6, 2026 -
منی لانڈرنگ کیس،عدالت نےتحریری حکم جاری کردیا
جولائی 21, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














