
کیا موبائل فون کی بیٹری کو 100 فیصد چارج کرنا ٹھیک ہے؟ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے سمارٹ فونز کے صارفین کو خبردار کر دیا ۔
روزانہ موبائل فون کی بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرنے کے بارے میں ماہرین کی رائے ہے کہ اس سے بیٹری کی زندگی آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے۔
پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے الیکٹرو کیمیکل انجن سنٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرتے ہیں تو وہ تیزی سے خراب ہو جاتی ہے،جبکہ نیو جرسی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کےماہرین کا ماننا ہے کہ موبائل فون کو مکمل چارج پر رکھنے سے بیٹری ہائی وولٹیج پر رہتی ہے، جو نقصان دہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 90 فیصد کے مقابلے میں مسلسل 100 فیصد چارج کرنے سے بیٹری کی زندگی 10 سے 15 فیصد کم ہو جاتی ہے۔بیٹری کے مسائل پیدا ہونے سے پہلے زیادہ تر صارفین ممکنہ طور پر اپنے موبائل فون کو خراب سکرین یا پرانے کیمرے کے معیار جیسی وجوہات کی بنا پر اپ گریڈ کرتے ہیں۔اگرچہ 100 فیصد تک چارج کرنا ٹھیک نہیں، لیکن یہ مکمل طور پر گریز کرنے کی چیز بھی نہیں ۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ کو سفر کے دوران یا کسی اور وجہ سے اضافی بیٹری کی ضرورت ہے تو اسے 100 فیصد چارج کرنا ٹھیک ہے لیکن روزانہ اس طرح کرنا درست نہیں، روزمرہ کے استعمال کیلئے اسے 85 سے 90 فیصد تک چارج کریں۔
دیبا کر دتا نے خبردار کیا ہے کہ اس کو باقاعدگی سے 0 فیصد تک نہ لے جائیں بلکہ 20 فیصد ہونے پر ہی اس کو چارج پر لگا دیں۔
ماہرین کے مطابق زیادہ درجہ حرارت میں بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے، جبکہ فاسٹ چارجنگ حرارت پیدا کرتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بیٹری کی زندگی کم کرتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔