کیا پاکستانی گوگل کروم بک جلد مارکیٹ میں آنیوالی ہے؟

0
8

کیا پاکستان میں تیارکردہ گوگل کروم بک مارکیٹ میں آنیوالی ہے؟وطن عزیز میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، پاکستان میں پہلی دفعہ گوگل نے سرمایہ کاری کی ہے اور یہاں سستی گوگل کروم بکس اور لیپ ٹاپ جلد مارکیٹ میں آجائیں گے۔
پاکستان میں میٹا نے بھی اپنا تعاون بڑھایا ہے، ملک میں پہلی مرتبہ اے آئی کا مقابلہ منعقد ہوا، جس کی فاتح ٹیم اب سنگاپور میں مقابلوں میں شریک ہوگی۔رواں ماہ5 ستمبر کو ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے 2026 تک 5 لاکھ گوگل کروم بکس کی پاکستان میں پیداوار کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے اسلام آباد میں آگے بڑھو کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں گوگل ایشیا  پیسیفیک  کے صدر سکاٹ بیومونٹ نے پاکستان میں مقامی طور پر تیارکردہ کروم بک (لیپ ٹاپ) پاکستانی وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بہت جلد اسلام آباد کو پاکستان کی پہلے سمارٹ اور ڈیجیٹل سٹی کے طور پر دیکھے گی۔سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بھی پاکستان دنیا میں ایک رول ماڈل کے طور پرابھر کر سامنے آیا ہے، تمام اداروں نے سائبر سکیورٹی سے متعلق زبردست کردار ادا کیا ہے اور پاکستانی سائبر سکیورٹی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی ہورہی ہے۔

Leave a reply